• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سکول اور ہسپتالوں کی بے حسی، 12 سالہ بھارتی بچے کی جان لے لی

سکول اور ہسپتالوں کی بے حسی، 12 سالہ بھارتی بچے کی جان لے لی

اسکول اور اسپتال نے 12 سالہ بھارتی بچے کی جان لے لی۔ بھارتی شہر نوئیڈا میں ٹیچر نے تشدد کر کے بچے کو موت کے منہ میں پھینک دیا۔

سر پر گہری چوٹ آنے کے بعد بچے کا باپ اسے زخمی حالت میں ایک سے دوسرے، دوسرے سے تیسرے اسپتال لے جاتا رہا لیکن کسی نےعلاج شروع نہ کیا اور بچے کو دوسرے اسپتال لے جانے کا کہہ دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آدھا دن سڑکوں کی خاک چھاننے کے بعد جب سرجری کی گئی تو بہت دیر ہوچکی تھی۔ بے بس باپ کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کو ڈنڈے سے مارا گیا، وہ نہیں جانتا کہ اب کس کو قصور وار ٹھہرائے اسکول انتظامیہ کو ؟ پولیس کو یا ان اسپتالوں کو جنہوں نے اس کے بیٹے کے علاج سے انکار کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply