• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیپ عباس نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی۔

وزیر اعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست میں آرٹیکل 62 ون ایف کی تحت دائر کی گئی۔ عندلیب عباس نے درخواست ایڈوکیٹ اسد منظور کے ذریعے دائر کی

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، شہباز شریف دوروں کے دوران اشتہاری اور سزا یافتہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

عندلیب عباس نے درخواست میں کہا کہ نواز شریف کو احتساب عدالت نے 10 سال قید اور 80 لاکھ جرمانے کی سزا سنا رکھی ہے، بیرون ملک دوروں میں حسین نواز، سلمان شہباز اور اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کی گئیں، شہباز شریف نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی

اگست میں عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی جسے لاہور ہائی کورٹ نے واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دیا تھا۔

جسٹس شاہد وحید نے عندلیب عباس کی شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ شہباز شریف اور ان کی کابینہ نے اشتہاری ملزمان کے ساتھ ملاقاتیں کیں، بیرون ملک مقیم اشتہاری ملزمان سے سرکاری رازوں پر مشاورت کی گئی

وکیل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سمیت ان کی کابینہ نے قانون کی خلاف وزری کی ہے، عدالت شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو نااہل کرنے کا حکم دے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس پر عدالت نے استفسار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت وزیر اعظم کو نااہل کر سکتا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے تیاری کے لیے مزید مہلت طلب کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ آپ نے چھٹیوں میں کیس زور دے کر لگوایا ہے، مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply