• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ : ’جولیا‘ طوفان سے درجنوں افراد ہلاک، ہولناک مناظر

امریکہ : ’جولیا‘ طوفان سے درجنوں افراد ہلاک، ہولناک مناظر

امریکہ ان دنوں اپنی تاریخ کے بد ترین سمندری طوفان کی زد میں ہے جس کے سبب کئی ممالک تباہی سے دوچار ہوئے، اب تک 25 افراد کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسطی امریکہ میں آنے والے خطرناک طوفان جولیا نے تباہی مچا دی ہے اور اس سے تاحال 25افراد ہلاک ہوگئے، سب سے زیادہ ہلاکتیں ایل سلواڈور اور گوئٹے مالا میں واقع ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلواڈور کے حکام نے 5 فوجیوں سمیت 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ 1000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گوئٹے مالا میں طوفان کے باعث اتوار اور پیر کی درمیانی شب 8 افراد ہلاک ہوئے، حکام کے مطابق 7افراد زخمی ہیں اور سینکڑوں افراد طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔

گوئٹے مالا کے صدر الیجینڈرو گیامٹی نے اسے قومی آفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے طوفان ’جولیا‘سے ہونے والے نقصانات سے متعلق کہا کہ جولیا نے وسطی امریکہ اور گوئٹے مالا میں بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

اس کے علاوہ ایل سلواڈور کے نائب وزیر داخلہ راؤل جواریز نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکام کی جانب سے قائم کردہ 81 پناہ گاہوں میں سے 35 میں تقریباً 1000 افراد رہ رہے ہیں۔

ملکی تاریخی میں تباہ کن سمندری طوفانوں میں شمار کیے جانے والے طوفان سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گرگئے، متعدد علاقے زیر آب آگئے۔

ساحلی علاقوں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، امریکی نیشنل گارڈ نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ سمندری طوفان سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 28 ہے تاہم اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

علاقے کے لاکھوں مکینوں کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ مواصلاتی لائنوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ہزاروں افراد تک رسائی منقطع ہے۔ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply