چینی جیلوں میں قید پاکستانی؛ تفصیلات سامنے آگئیں

وزارت خارجہ نے چین میں قید پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سےچین کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی گئی۔

وزارت خارجہ نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ چین کی جیلوں میں اس وقت 236 پاکستانی شہری قید ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ قیدیوں کی جلد حوالگی کے لیے چینی حکام سے رابطے میں ہیں، چینی حکام سے 2020 کے معاہدے کے تحت 21 قیدیوں کی رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔

جواب میں بتایا گیا ہے کہ چین میں 81 پاکستانی 3 سال کی سزا پوری کرکے رہا ہوچکے ہیں۔

ریلویز ترمیمی بل 2022 منظور

دوسری جانب سینیٹ نے ریلویز ترمیمی بل 2022ء کی بھی منظوری دے دی ہے۔

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ریلوے ایکٹ بہت پرانا ہے اس میں ترمیم کی گئی ہیں، ریلوے تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کیلئے سزا تو موجود ہے لیکن ریلوے تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر جرمانہ بہت ہی کم تھا، ترمیمی بل کے ذریعے قانون میں موجود خامیاں دور کی گئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نے بھی ریلوے ایکٹ میں ترمیم کو سراہا ہے، اگر یہی جذبہ برقرار رہا تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply