• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جرمنی کی پاکستان میں صنعتی اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

جرمنی کی پاکستان میں صنعتی اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا ہے کہ جرمنی پاکستان میں زرعی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ، آئندہ چند ہفتوں میں جرمن تاجروں کے وفد کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میرپورخاص ضلع میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے جرمن قونصلر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے کافی گہرے تجارتی تعلقات ہیں، جرمنی پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے، جرمن کمپنیاں یہاں ٹیکسٹائل، مشینری سمیت مختلف شعبہ جات میں کافی عرصے سے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں جرمن تاجروں کے وفد کو یہاں لائیں، کوشش ہے کہ یہاں جرمن کاروباری شخصیات کی توجہ مرکوز کرائی جائے، یہاں دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافے کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔

جرمن قونصلر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں دونوں ممالک کے درمیان مشینری، کار انڈسڑی کیلئے پرزوں کی فراہمی، ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں طویل المدتی اشتراک ہوسکتا ہے ان شعبوں کیلئے پاکستان میں ہماری دلچسپی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس علاقے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری لانا اہم ہے کیوں کہ ہم ایشیا میں مختلف شعبہ جات میں اپنی موجودگی رکھنا چاہتے ہیں، پاکستان ایک مختلف النوع مواقع والا ملک ہے جہاں سرمایہ کاری کرکے فوائد حاصل کرنے کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply