• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ کابینہ کا فیصلہ؛ ایک سال کیلئے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد

سندھ کابینہ کا فیصلہ؛ ایک سال کیلئے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد

سندھ کابینہ کا فیصلہ؛ ایک سال کیلئے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ جنگلی حیات نے ایک ایجنڈا آئٹم پیش کیا جس میں مقامی پرندوں اور نقل مکانی والے آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ قدرتی آفات کے دوران جنگلی حیات کو انسانی جان کے برابر نقصان پہنچا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ایک سال کے لیے مقامی پرندوں اور نقل مکانی کرنے والے آبی پرندوں کے شکار پر پابندی لگاتے ہیں جب تک کہ جنگلی حیات قدرتی آفات کے باعث ہونے والے صدمے سے نکل نہیں جاتے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سندھ کابینہ نےسندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن، پریزرویشن اینڈمنیجمنٹ رولز 2022 کی منظوری دے دی جس کے تحت ایک سال تک صوبے میں پرندوں کا شکار نہیں کیا جاسکےگا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply