• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری نواز شریف کی وجہ سے نہیں ہوسکی، اعتزاز احسن

سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری نواز شریف کی وجہ سے نہیں ہوسکی، اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے انکشاف کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری نہ ہونے کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان میں کوئی مستقبل کی پیشگوئی نہیں کرسکتا، پاکستان میں اگر کسی چیز کا بتاسکتے ہیں تو ماضی ہے۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ کسی نے سوچاتھا پاکستان سے بھاگا نوازشریف بیٹی کو برابر میں بیٹھاکر پریس کانفرنس کرے گا، کسی نے سو چا تھا اسی ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے اس طرح پریس کانفرنس کرکے منہ چڑھائے گے۔

پی پی رہنما نے انکشاف کیا کہ نوازشریف جوڈیشل اسٹرکچر میں بھی رخنہ ڈال رہے ہیں ، سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری نہ ہونے کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں پانچ ججوں کے نام گئے جو مستردکر دیے گئے، سپریم جوڈیشل کونسل میں اٹارنی جنرل، وزیر قانون، اورصدرسپریم کورٹ بار نے ججوں کے ناموں پر مخالفت کی، یہ نواز شریف کے لوگ ہیں۔

ماہر قانون نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں صرف پیپلز پارٹی بڑے سکون سے اپنا کام کررہی ہے، ہمارےوزیرخارجہ جرمنی ،اقوام متحدہ جا رہے ہیں اپناکام کر رہے ہیں۔

نواز شریف کے حوالے سے اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف بڑی آسانی سےہرچیز سےنکل جاتےہیں ایک تقریب میں ججوں سے پوچھا ملزم کے باہر جانے کی کوئی نظیرہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مستقبل کی کوئی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی، کیاپتہ نومبرمیں عمران خان دوبارہ حکومت میں آجائیں، 1985 میں کوئی سوچ سکتا تھا نوازشریف 3 بار وزیراعظم بن جائیں گے ، 4 سے 6 ماہ پہلے کوئی سوچ سکتا تھا یہ لوگ آج اقتدارمیں بیٹھےہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply