• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حریت رہنماعلی گیلانی کے دامادالطاف احمد بھارتی حراست میں انتقال کر گئے

حریت رہنماعلی گیلانی کے دامادالطاف احمد بھارتی حراست میں انتقال کر گئے

کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے داماد اور حریت رہنماالطاف احمد بھارتی حراست میں انتقال کر گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ انتقال کرگئے۔ محروم سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ2017 سے دلی کی تہاڑ جیل میں قید تھے۔

الطاف احمد کینسر کے مرض میں مبتلا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔

الطاف احمد شاہ کو قید کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اس کے باوجود بھارتی حکومت نے انہیں رہا نہیں کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ سری نگر کے علاقے صورہ کے رہائشی حریت رہنما کو بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے زیر تفتیش دہشت گردی کے لیے فنڈنگ ​​کے ایک مبینہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply