مودی کا بیان سچ پر مبنی نہیں ،پاکستان دفترِ خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے ریاست گجرات کے جلسے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی کا بیان جھوٹا قرار دے کر مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو کسی طرح حل کر لیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق رائے دہی دینے میں ہے لیکن بھارتی وزیر اعظم کے بیان سے واضح ہے کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے کس قدر بے بہرہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا تنازع 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply