• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 131 رنز کا ہدف دے دیا

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 131 رنز کا ہدف دے دیا

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔

ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اوپننگ کی، پاکستانی کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گری ، نیوزی لینڈ کے بولر بریس ویل نے محمد رضوان کو آوٹ کیا وہ صرف 16 رنز بنا سکے، شان مسعود 14، شاداب خان 8، بابر اعظم 21 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

افتخار احمد 27، حیدر علی 8 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ آصف علی 25 رنز پر بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی اننگ میں کوئی چھکا نہیں لگا، پاور ہٹرز افتخار ، حیدر علی اور محمد آصف نے 58 گیندیں کھیلی ایک بھی چھکا نہیں لگایا، افتخار نے 27 گیندیں کھیلیں ، حیدر نے 11 اور آصف نے 20 گیندوں کا سامنا کیا، تینوں نے آخری اوورز میں بیٹنگ کے دوران صرف چھ چوکے لگائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

افتخار اور آصف کی پاور ہٹنگ کے دوران سست بیٹنگ دونوں نے 47 گیندیں کھیلیں 52 رن بنائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply