• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری

SHOPPING
SHOPPING

اسلام آباد، لاہور، ملتان، قصور، چیچہ وطنی، بھکر، سیالکوٹ، بھورے والا، چنیوٹ سمیت دیگر شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

جب کہ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں بارش کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گر گئی۔

استور کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑیوں پر برفباری ہوئی۔

مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس کے بعد سیاحوں نے برفباری دیکھنے کے لئے وہاں کا رخ کرلیا۔

کراچی میں بھی علی الصبح موسم آبر آلود رہا اور بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔

آج سے بدھ تک خیبرپختونخوا، کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

SHOPPING

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع مکمل طور پر صاف اور موسم شدید سرد و خشک ہے جب کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *