چمار کے جوائی

ایک لڑکی کا رشتہ چمار سے طے پا گیا،اب وہ ہر ایک سے کہتی دیکھنا وہاں جا کے میں ان کی بدبُو ختم کر دوں گی۔شادی ہوئی،کچھ روز تو لڑکی بہت مشکل میں رہی ہر وقت ناک پر رومال۔بلآخر ساتویں دن اسے محسوس ہوا کہ اب بُو آنا کم ہو گئی ہےاور سولہویں دن وہ سب سے یہ کہتی پھر رہی تھی کہ دیکھا میں جا کے ان کے گھر سے بُو ختم کردی ہے،میں گئی تو بُو ختم ہوئی ہے۔۔۔دراصل ہماری تمام سیاسی پارٹیاں اس لڑکی جیسی ہیں اور حکومت چمار ۔۔
ہر دوسری سیاسی پارٹی کا بندہ حکمران پارٹی کی کرپشن،رشوت ستانی،جھوٹ،فریب،چھل کپٹ پر
تنقید کے ڈونگرے برساتے ہوئے اپنے آپ کو ستی ساوتری ثابت کرنے پر بضد ہوتا ہے .لیکن موقع ملتے ہی حکومت سے ہاتھ ملاتا ہے چند دن سچائی اور ایمانداری کے بھاشن دیتا ہے اور پھر چوروں کے ساتھ رہ کر خود بھی چور بن جاتا ہے اور ظاہر یوں کرتا ہے جیسے اس کے جانے سے حکمران بھی پوتر ہو گئے ہوں.اب پیچھے صرف عوام ہی رہ گئی جو ہر خرابی کی جڑ ہےاور ایسی عوام کو آپ چمار کے جوائی(داماد) کا لقب دے سکتے ہیں جو کسی بھی حالت میں راضی نہیں ہوتا۔

Facebook Comments

اسما مغل
خیالوں کے سمندر سے چُن کر نکالے گئے یہ کچھ الفاظ ہی میرا تعارف ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply