• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فنڈز بروقت نہ ملے تو انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے، الیکشن کمیشن کا انتباہ

فنڈز بروقت نہ ملے تو انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے، الیکشن کمیشن کا انتباہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متنبہ کیا ہے کہ فنڈز بروقت نہ ملے تو انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

ذمہ دار  ذرائع کے مطابق   یہ بات الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری نے وفاقی سیکریٹری خزانہ سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وفاقی سیکریٹری خزانہ سے ملاقات کے دوران فنڈز کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاریوں میں فنڈز کی کمی کے باعث مشکلات پیش آرہی ہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ذرائع کے مطابق دوران ملاقات واضح طور پر کہا کہ فنڈز بروقت نہ ملے تو انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وفاقی سیکریٹری خزانہ نے ملاقات میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی کہ فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply