• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نائیجیریا میں مونکی پوکس وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 19 تک پہنچ گئی

نائیجیریا میں مونکی پوکس وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 19 تک پہنچ گئی

نائیجیریا میں مونکی پوکس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 اور کیسز کی تعداد 318 ہو گئی ہے ۔

نائجیریا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 41 افراد میں یہ وائرس دیکھا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مونکی پوکس کے کیسز کی تعداد 318 ہو گئی اور وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 19 ہو گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وبا 32 ریاستوں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت ابوجا میں بھی پھیلتی جارہی ہے۔

مونکی پوکس، ایک مقامی وائرس کی وجہ سے ہونے والی نایاب بیماریوں میں سے ایک ہے، کو کانگو اور مغربی افریقی انواع کے طور پر 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ وائرس، جو عام طور پر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور شاذ و نادر ہی انسان سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے، تیز بخار اور جسم پر خارش والے چھالوں کا سبب بن سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply