• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یہ مذاق ہو رہا؟وزیراعظم سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کی تیاریوں سے ناخوش، افتتاح کرنے سے انکار

یہ مذاق ہو رہا؟وزیراعظم سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کی تیاریوں سے ناخوش، افتتاح کرنے سے انکار

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کی تیاریوں سے ناخوش افتتاح کرنے سے انکار کر دیا۔

سیلاب متاثرین کیلئے ریئل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب کے دوران جب انہیں بریفنگ دی گئی تو انہوں نے ناراضگی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاق ہورہاہے، یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے؟ آج اس کا افتتاح نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کاوشوں پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن یہ ڈیش بورڈ وہ نہیں جو قوم چاہتی ہے،ڈیش بورڈ پر ریئل ٹائم اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے احسن اقبال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کھربوں کا نقصان ہوگیا اور ہم ڈیش بورڈ بہتر نہیں کرسکے،اس ڈیش بورڈ کو مجموعی نقصان اور ریلیف اقدامات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معلوم ہونا چاہئے کہ امدادی سامان کہاں کہاں جا رہا ہے۔ یہ ڈیش بورڈ تو اس معیار کا ہےہی نہیں جو ہمیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں کلاؤڈ برسٹ کے امکانات کا پوچھ رہا ہوں اس کا کوئی جواب ہی نہیں ہے ان کے پاس۔ انہوں نے وزیر آئی ٹی امین الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اور کتنا ٹائم چاہئے آپ کو؟

منی لانڈرنگ کیس،20 سال وزیر اعلیٰ رہا، ایسے فیصلے کیے جس سے خاندان کے کاروبار کو نقصان پہنچا، شہباز شریف

جس پر امین الحق نے کہا کہ میری گزارش یہ تھی کہ آپ آج اس کا افتتاح کر دیں ہم اس کو بہتر کر لیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیش بورڈ بہتر کریں آج اس کا عارضی افتتاح کر دیتے ہیں، مجھے بتائیں اسے بہتر کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟

Advertisements
julia rana solicitors

اس موقع پر سیکریٹری انفارمیشن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیش بورڈ کی تیاری میں بہت اچھے افراد نے حصہ لیا،وزیراعظم صاحب آپ نے درست نشاندہی کی ،اس کو بہتر کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply