عالیہ بھٹ نے ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سنگاپور میں منعقدہ ایوارڈ نائٹ میں حاصل کیے ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈ کی تصاویر شیئر کر دیں۔

ایوارڈ کے ساتھ لی گئی تصویر میں عالیہ نے چمکدار دھاتی کلر کا گاؤن زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے اپنی تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی تو سب سے پہلے کرن جوہر نے تین ہارٹ ایموجیز کے ساتھ تصویر کی تعریف کی، جبکہ اداکارہ کے پرستاروں کی جانب سے بھی تصویر پر تبصروں کا سیلاب امڈ آیا۔

ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں غیر معمولی کام کیا ہو ۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کیلئے سال 2022 ابھی تک بہت اچھا رہا ہے، اداکارہ نے اپریل میں اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کپور سے شادی کی تو اس کے چند ماہ بعد جوڑے نے سوشل میڈیا پر ننھے مہمان کی آمد کا عندیہ دیا۔

اس خبر کے بعد سے جوڑے کو ہر طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، ان معاملات کے ساتھ ہی عالیہ اور رنبیر کی فلم ’برہمسترا‘ بھی گزشتہ ماہ ریلیز ہوئی اور فلم نے باکس آفس پر دھوم مچا دی، فلم کے ہدایت کار ایان مکھرجی ہیں۔

اس کے علاوہ عالیہ بھٹ اپنی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی، فلم کی ہدایات کار کرن جوہر ہیں جبکہ اداکارہ ایکشن فلم ’ہارٹ آف اسٹون ‘سے اپنے ہالی ووڈ کا ڈیبیو بھی کریں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عالیہ بھٹ نے پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے ہمراہ فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ بھی سائن کی ہے تاہم فلم کی عکس بندی ابھی ہونا باقی ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply