• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینو کی انتقال کر گئے

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینو کی انتقال کر گئے

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینو کی انتقال کر گئے، ریسلر انیو کی کچھ عرصے سے صحت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔

وہ 20 فروری 1943 میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1972 میں نیو جاپان پرو ریسلنگ کی بنیاد رکھی اور محمد علی کا مقابلہ کیا، 79 سالہ اینو عالمی شہرت یافتہ ریسلر محمد علی کے ساتھ اپنی فائٹ سے مشہور تھے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

ریسلنگ کے بعد انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور 1989 میں جاپانی ہاؤس آف کونسلرز کے لیے منتخب ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق انوکی نے عراق امریکا جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی بھی دلوائی تھی۔

انہوں نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اینوکی جاپان میں ریسلنگ کے سفیر بھی رہے اور اپنے دور میں انہوں نے روس اور چین جیسے مقامات پر بڑے ایونٹس کروائے، 1998 میں ان کا ریٹائرمنٹ میچ ٹوکیو ڈوم میں منعقد ہوا جہاں 70 ہزار سے زیادہ شائقین موجود تھے۔ انہیں 2010 میں WWE ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔

  • julia rana solicitors
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply