• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیشن کورٹ میں دفعہ 144 کا کیس، عمران خان کی ضمانت منظور

سیشن کورٹ میں دفعہ 144 کا کیس، عمران خان کی ضمانت منظور

سیشن کورٹ اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔

سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی، جج ظفر اقبال نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا عمران خان پر الزام صرف ایما کا ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ ایما بھی صرف لفظ کی حد تک ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

جج سیشن کورٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن نے ایما کی حد تک شواہد پیش کرنے ہیں، کیا ایما کی حد تک آپ کے پاس کوئی شواہد ہیں؟

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے وکیل بابراعوان کے بروقت پر آنے پر تعریف بھی کی، کہا کہ اچھا لگا وقت پر آئے، نوجوانوں کو بھی یہی پیغام دینا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری بھی سیشن کورٹ میں پیش ہوئے، سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply