• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلوچستان:4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،11 یوسیز کے 57 وارڈز میں پولنگ آج ہوگی

بلوچستان:4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،11 یوسیز کے 57 وارڈز میں پولنگ آج ہوگی

بلوچستان کے4 اضلاع کی11یونین کونسلوں کے 57 وارڈزمیں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی،تمام وارڈز میں انتخابات کے لیے 223 امیدوار میدان میں ہیں۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں موسی خیل کی 4 یوسیز کے 28وارڈز اور مستونگ کی 4 یوسیز کے 22 وارڈز،دکی کی 2 یونین کونسلوں کے 6 وارڈز اور لورالائی کی ایک یوسی کا ایک وارڈ شامل ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر عبدالقیوم شینواری کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں،چاروں اضلاع کے 57 وارڈز میں پولنگ کے لیے 59 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

تمام 57 وارڈز میں مجموعی طور پر 34 ہزار 919 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ صوبے کے ان وارڈز میں پولنگ بارش اور سیلاب کی وجہ سے مؤخر کی گئی تھی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply