• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسحاق ڈار کی نااہلی کیس کیلئے دائر درخواست واپس لے لی گئی

اسحاق ڈار کی نااہلی کیس کیلئے دائر درخواست واپس لے لی گئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست گزار نے مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے دائر درخواست واپس لے لی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار نے اسحاق ڈار کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی نے کہا کہ کیس پر فیصلہ محفوظ ہو چکا تھا، اسحاق ڈار کی درخواست پر کیس بحال کیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ہم اب ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

الیکشن کمیشن نے معاون وکیل کو ہدایت کی کہ آپ تحریری بیان دیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply