وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے آئی یو بی کیمپس ٹی وی اور ٹی وی اینڈ ڈیجیٹل میڈیا سٹوڈیو کا افتتاح کردیا۔
ٹی وی چینل اور سٹوڈیو کی بروقت تکمیل پر ڈائریکٹر ٹی وی اینڈ ڈیجیٹل میڈیا سٹوڈیو ڈاکٹر راو شاہد ،چیئرمین میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز ڈاکٹر عبدالواجد خان فیکلٹی ممبران اور طلباء کو مبارکباد دی۔
ڈاکٹر راو شاہد ڈائریکٹر ٹی وی اینڈ ڈیجیٹل میڈیا آئی یو بی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ٹی وی اینڈ ڈیجیٹل میڈیا سٹوڈیو یقیناً طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل سطح پر یونیورسٹی اور بہاولپور کی پہچان بھی بنے گا۔۔
ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر سجاد پراچہ، ڈائریکٹر کمیونٹی براڈکاسٹنگ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا ، ڈائریکٹر ٹی اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر راؤ شاہد ایڈیشنل رجسٹرار عارف رموذ اور فیکلٹی ممبران نے یونیوسٹی اور خاص طور پر میڈیااینڈ کیمونیکیشن سٹیڈیز فیکلٹی آف سوشل سائنسز کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا۔
افتتاح کے بعد وائس چانسلر نے ڈائریکٹر ٹی اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر راو شاہد کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 3 سال 2 ماہ پہلے جب میں نے یونیورسٹی کو جوائن کیا تو میں جن ٹارگٹس کے ساتھ آیا الحمدللہ ان میں سے 75 فیصد ہم حاصل کر چکے ہیں اور 4 سال مکمل ہونے تک انشاءاللہ مزید کامیابیاں حاصل ہو چکی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بڑے اہداف میں شامل تھا کہ فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کراسلامیہ یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین جامعات میں شامل کیا جائے گا۔ کوالٹی کے اعتبار سے یونیورسٹی کو پاکستان کی نمایاں یونیورسٹی بنایا جائے گا۔ یونیورسٹی میں انرولمنٹ کو بڑھایا جائے گا۔ ریسرچ آؤٹ پٹ اور انفراسٹرکچر کو بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف میں الحمدللہ خاطر خواہ کامیابیاں مل چکی ہیں۔ یونیورسٹی کی انرولمنٹ 5 گنا اضافے کے ساتھ 60 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جو اگلے 6 ماہ تک 75 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ فل ٹائم فیکلٹی 1300 کے لگ بھگ ہے جو جلد 1500 تک چلی جائے گی۔ جن میں 650 سے زائد پی ایچ ڈیز ہیں جن کی تعداد جلد ہی 1000 تک پہنچ جائے گی۔ رینکنگ میں ہم گزشتہ سال ہی دنیا کی 1000 بہترین جامعات میں شامل ہو چکے ہیں ۔
گزشتہ 3 سالوں میں اپنے وسائل سے 3 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی پروجیکٹس کیے ہیں جیسا کہ یہ جدید سٹوڈیو جس میں ہم موجود ہیں اس طرح کے بہت سے پروجیکٹ ہم مکمل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فیکلٹی کمپیوٹنگ ہے۔ یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ۔ ایمفی تھیٹر۔ سولر پاور پارک۔ نرسنگ فیکلٹی اور بہت سی رینوویشن کے پروجیکٹس ہیں۔ ساتھ ساتھ پی ایس ڈی پی اور بی ٹی موڈ میں 4 ۔ 4 بلین کے ڈولپمنٹ کے پروجیکٹس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ میرے موجودہ ٹینیور میں 3 لاکھ مربع فٹ کی دو بڑی عمارات کا ہونیورسٹی میں اضافہ ہو جائے گا۔ ہر پروفیشنل پروگرام میں ہماری رینکنگ بہتر ہو رہی ہے۔ جیسا کہ ہمارا ویٹرنری کالج ۔ انجینئرنگ۔ ایگریکلچر ۔ فارمیسی ۔ بزنس ۔ میڈیا سٹڈیز وغیرہ ۔ 3 سال 2 ماہ میں ہم نے نمایاں کامبیاں حاصل کر لی ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ 75 فیصد ٹارگٹس ہم حاصل کر چکے ہیں۔
اینکر پروگرام ڈاکٹر راؤ شاہد کے سوال کے جواب میں کہ آپ یونیورسٹی اور اس خطے کیلئے ایک نعمت ہیں اور ہماری دعا اور خواہش ہے کہ آپکو اگلا ٹینیور بھی ملے تاکہ یونیورسٹی آپ کے دور کے پروجیکٹس کے ثمرات آپ کے ویژن کے مطابق اور مکمل طور پر حاصل کر سکے کا جواب دیتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ اگر اللہ نے اگلا ٹینیور دیا تو ترجیح ہوگی موجودہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کر کے پرانی عمارات کو نئے انفراسٹرکچر کے برابر لایا جائے۔ موجودہ اقدامات کی وجہ سے اس وقت انشاءاللہ ہماری مالی حیثیت خاصی مستحکم ہوچکی ہو گی۔ انفراسٹرکچر مکمل کرکے ہم بہتری کی طرف جا رہے ہونگے۔ انٹرنیشنل سٹوڈنٹس اگر اپنی چوائس پر اسلامیہ یونیورسٹی میں آنا شروع ہو گئے تو یہ مثبت اشاریے ہونگے اس بات کے کہ ہماری کوالٹی دنیا میں مانی جا رہی ہے۔
اپنے بھرپور آئیڈیل دکھائی دینے والے پروفیشنل کیرئیر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے جس طرح چاند دور سے دیکھ کر خوبصورت لگتا ہے لیکن قریب جائیں تو اس میں گڑھے بھی موجود ہیں اسی طرح جب ہم کچھ حاصل کرتے ہیں تو انتھک محنت کرنے کے ساتھ ساتھ حالات سے لڑنا بھی پڑتا ہے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اپنی محنت پوری کرکے نتیجہ اللہ تعالٰی پر چھوڑ دینا چاہئے اور کسی بھی حالت میں مایوس نہیں ہونا چاہیئے تو اللہ تعالٰی کامیابی کا راستہ خود دکھا دیتا ہے۔ کوئی بھی کام اپنے ذاتی مفاد سے بڑھ کر مفاد عامہ کیلئے کیا جائے تو وہ کریڈٹ کے ساتھ ساتھ آپکی کامیابی کی کنجی بن جاتا ہے۔۔
ڈاکٹر راو شاہد کے سوال کے جواب میں کہ ٹی وی اینڈ ڈیجیٹل میڈیا سٹوڈیو ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کیمونیکیشن سٹیڈیز کیلئے ایک خواب ہوا کرتا تھا۔ لیکن آج آپ کے ویژن کی بدولت پایہ تکمیل کو پہنچا ہے ،پر اُنہوں نے کہا کہ اس کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے کیونکہ اس پروجیکٹ کی فیزیبیلٹی اور ٹینڈر سے لے کر آج مکمل ہونے تک آپ کی ڈیڈی کیشن نے اس کو کامیابی سے مکمل کروایا ہے یقیناً آپ نے سوچا ہو گا کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں دوران تعلیم جن سہولیات اور فنی تعلیم سے آپ محروم رہے آپ کے طلباء اس سے محروم نہ رہیں۔چونکہ آپ کا فیلڈ اور انڈسٹری میں کام کرنے کا ایک وسیع تجرنہ ہے اس لیے آپ اپنے طلباء کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ٹریننگ دے سکتے ہیں۔ اب آپ کے طلباء کو چاہئے کہ ان سہولیات اور آپ کی موجودگی کا بھرپور فائدہ حاصل کریں۔
موجودہ دور میں میڈیا کے کردار پر بات کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ میں ایک مثبت سوچ رکھنے والا انسان ہوں میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا کا معاشرے میں ایک بھرور کردار ہے ۔ اگر منفی قوتیں کام کرتی ہیں تو ان کے سدباب کیلئے مثبت قوتیں بھی موجود ہوتی ہیں جو بھرپور انداز سے ردعمل دکھا کر منفی پر حاوی ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور سب سے بڑھ کر مثبت سوچ کی آبیاری بھی کی جاسکتی ہے ۔
آخری سوال کا جواب دیتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کو تیزی سے بڑھایا جارہا ہے۔ طلباء کو چاہیئے کے جامعہ کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں انشاءاللہ بہت جلد انکو تمام سہولیات میسر آ جائیں گی۔ گزشتہ دنوں ہی ہم نے 20 بسوں کا فلیٹ میں اضافہ کیا ہے نئے روٹس چلائے جا رہے ہیں ۔ روٹس اچ شریف ۔ یزمان۔ ہیڈراجکاں اور حاصلپور تک بڑھائے جا رہے ہیں ۔ 10 اور بسوں کا اضافہ نومبر میں کر دیا جائے گا۔اس کے بعد اور بھی کیا جائے گا۔ نئے ہاسٹلز تعمیر کیے جارہے ہیں۔ آف کیمپس بلڈنگز ہائیر کرکے وہاں تک روٹ چلائے جا رہے ہیں۔ ایک لاکھ مربع فٹ کی بلڈنگ کا ابھی اضافہ کیا گیا جس نے جگہ کی کمی کا مسئلہ کافی حد تک پورا کیا ہے۔ نئی بلڈنگز کی وجہ سے مختلف فیکلٹیز میں مزید جگ ہمیں مل گئی ہے جیسا کہ سائنس فیکلٹی اور ایجوکیشن فیکلٹی وغیرہ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سٹوڈنٹس کی مشکلات کا اندازہ ہے اسی لیے ہم تیزی سے کام کر رہیے ہیں صرف چند ماہ اور پھر انشاءاللہ انکو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات میسر ہونگی۔
انٹر ویو کے اختتام پر میزبان اینکر ڈائریکٹر ٹی اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر راو شاہد نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں