غریب آدمی

‏غریب آدمی
سنبلہ ممتاز
اس نے سگریٹ کا ایک لمبا کش لیا اور کچھ دیر بعد بولا
عجب مساوی حقوق ہیں جو صاحب حیثیت ہے اسکا حج عمرہ علاج سرکاری خرچ پر،اور۔۔۔
غریب آدمی کو گھر چلانے کے لیے اپنا گردہ فروخت کرنا پڑتا ہے۔
‏اس نے سگریٹ کے کش میں اپنے پیٹ سے بھوک کی اٹھتی ہوئی ٹیس کو دبا کر اور بہت طنزیہ لہجے میں کہا۔
غریب کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنی غربت کا حل انہیں کے پاس ڈھونڈتا ہے جن کی وجہ سے وہ غریب ہے۔ ‏اس نے سگریٹ کا آخری کش لیتے ہوئے کسی سیاستدان کی طرح بیان داغ اور بولا
جہاں لیبارٹری لیڈر کے انکل کو حاملہ قرار دیدے تو سوچیں وہاں غریبوں کو تو جیتے جی ہی مردہ سمجھ لینا چاہئے اور پھر بولا میں نے آج تک کسی ایسے لبرل کا مزار نہیں دیکھا جہاں غریب کو مفت میں دو وقت کی روٹی مل جائے ۔
عجب ملک ہے صاحب، غریب کو ہسپتال لے جانے کو ایمبولینس بھلے نا ہو مگر بڑے لوگوں کے گھوڑوں کے لئے ہوائی جہاز دستیاب ہیں۔

Facebook Comments

سنبلہ ممتاز
بزنس وومن شوقیہ لکھاری اور کھانے پینے میری ہوبی ھے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply