• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 323 نئے کیسز رپورٹ

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 323 نئے کیسز رپورٹ

کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 323 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر قائد میں ڈینگی کے 24 گھنٹوں میں 261 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد ماہ رواں کے دوران کراچی میں ڈینگی کیسز کی تعداد بڑھ کر تین ہزار 546 ہو گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں ماہ کے دوران ڈینگی کیسز کی تعداد اضافے کے بعد تین ہزار 917 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے تحت ضلع شرقی میں 96، ضلع جنوبی میں 73، ضلع وسطی میں 44، ضلع کورنگی میں 25 ، ضلع ملیر میں 12، ضلع غربی میں 6 اور ضلع کیماڑی میں 5 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمہ صحت کا مطابق  رواں سال سندھ میں اب تک ڈینگی کے چھ ہزار 486 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ کراچی میں اسی دوران پانچ ہزار 753 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply