• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ 7 دہائیوں بعد زمین کے انتہائی قریب

نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ 7 دہائیوں بعد زمین کے انتہائی قریب

نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ یعنی مشتری 70 سال بعد ایک بار پھر زمین کے قریب آرہا ہے،جسے 26 ستمبر کی شب آسمان پر دیکھنا ممکن ہوگا۔

ایسا 70 سال بعد ہورہا ہے، البتہ صرف آنکھ سے یہ نظارہ ممکن نہیں ہوگا بلکہ مشتری کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔

ویسے تو زمین اور مشتری دونوں ہی سورج کے گرد چکر لگاتے ہیں مگر ایک دوسرے کے اتنے قریب نہیں آتے۔

26 ستمبر کی شب مشتری زمین سے 58 کروڑ کلومیٹر دور ہوگا۔

ناسا کے مطابق ایسا نظارہ کبھی کبھار دیکھنے میں آتا ہے۔

اس سے قبل اپریل 2022 میں زہرہ اور مشتری کو ایک دوسرے کے قریب آتے دیکھا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ماہرین کے مطابق اس طرح کا منظر دوبارہ 2039 کے بعد ہی نظر آسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply