• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری، 5 فوجی جاں بحق

دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری، 5 فوجی جاں بحق

دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے شامی فوج کے 5 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق ایئرپورٹ اور ملحقہ سیکیورٹی ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں شام کے 5 فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ پروازیں معطل ہو گئیں۔

شامی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملکی فضائی دفاعی نظام نے بروقت جواب دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تاہم کچھ میزائل ایئرپورٹ پر گرے جس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کو ایران آتشیں اسلحہ فراہم کر رہا ہے جس میں لبنان کی حزب اللہ بھی شامل ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ شام میں 2011 سے خانہ جنگی جاری ہے جس میں 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔ شامی حکومت نے روس اور اتحادی فوج کی مدد سے داعش جنگجوؤں کو پسپا کر دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply