• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری سرحدی جھڑپوں میں 100 فوجی ہلاک

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری سرحدی جھڑپوں میں 100 فوجی ہلاک

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں دونوں اطراف کے 100 فوجی ہلاک ہو گئے۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک روز قبل شروع ہونے والی سرحدی جھڑپیں جاری ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان صبح ہونے والا سیز فائر چند منٹ بعد ہی ختم ہوگیا۔

آرمینیا کے وزیراعظم نے 29فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بھی 50 آزری فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

آذربائیجان نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمینیا نے سرحدی فوجی پوزیشنوں پر مارٹرز اور گولیاں برسائیں۔ جبکہ آرمینیا کی وزارت دفاع نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان کی فوج آرٹلری، مارٹرز اور ڈرونز سے فوجی و سول انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان گزشتہ دو سال کے دوران ہونے والی یہ بدترین سرحدی جھڑپیں ہیں۔گزشتہ تین دیہائیوں کے دوران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دو بڑی جنگیں ہو چکی ہیں جب کہ متعدد چھوٹی سرحدی جھڑپیں ہوئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply