• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن میں تیزی

سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن میں تیزی

پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاوشیں جاری ہے، پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 516 پروازیں چلائیں۔

این ایف آر سی سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 پروازیں چلائی گئیں جن میں 87 افراد کو بچایا گیا، ہیلی کاپٹرز سے 32.88 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا، اب تک ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4 ہزار 570 سیلاب میں گھرے افراد کا انخلاء کیا گیا ہے،جبکہ ریلیف کیمپس اور امدادی اشیاء جمع کرنے کے پوائنٹس مکمل فعال ہیں۔

سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت ملک میں 147 ریلیف کیمپس اور 278 امدادی اشیاء کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں۔

نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 8 ہزار 281 ٹن اشیائے خورونوش، غذائی اشیاء اکٹھی کی جا چکیں، جمع کردہ اشیاء میں ایک ہزار 207 ٹن دیگر ضروری اشیاء، 74 لاکھ 3 ہزار 538 ادویات جمع ہوئی ہیں۔

اب تک 7 ہزار 940 ٹن خوراک، 1148 ٹن دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں، جبکہ 72 لاکھ 19 ہزار 698 ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔

ملک بھر میں طبی امدادی کیمپس سیلاب متاثرین کو علاج فراہم کر رہے ہیں، اور 300 سے زائد میڈیکل کیمپس میں ایک لاکھ 25 ہزار 506 مریضوں کا علاج ہوا، مفت دوا دی گئی۔

ترکی کی جانب سے 12 امدادی پروازیں بھیجی گئیں، جن میں 4 ہزار 8 ٹن غذائی پیکٹس فراہم کیے گئے، ترکی کی امداد میں بچوں کی خوراک کے ایک ہزار پیکٹس، 520 خیمے، 864 کچن سیٹ، 2 ہزار بستر موجود تھے۔ جبکہ 50 کشتیاں، ہزار ہائی جین باکس، 2.63 ٹن خوراک اور 15.6 ٹن ادویات بھی بھجوائیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 32 پروازوں پر 310 ٹن خوراک، 21 ہزار 245 فوڈ پیکٹس، ہزار خیمے، ایک ہزار بستر، 6.9 ٹن ادویات بھجوائی گئیں۔

سیلاب متاثرین کیلئے چین نے 7 پروازوں کی مدد سے 5 ہزار 719 خیموں کا عطیہ دیا، بیلجئیم نے 300 خیمے، جاپان نے 3 پروازوں سے 700 خیمے اور 303 ترپالیں فراہم کیں۔

قطر نے 3 پروازوں پر 5 ٹن ادویات، 291 تکئیے، 300 کمبل،306 گدے بھجوائے ہیں،این ایف آر سی سی کے مطابق قطر نے فیلڈ اسپتال کے قیام کے ساتھ 2 فیلڈ ایمبولینس، طبی آلات سے لیس 2 گاڑیاں دیں۔

امریکہ نے 10 پروازوں میں 14 ہزار 460 کچن سیٹ، 2 ہزار 880 پلاسٹک شیٹس بھجوائیں، فرانس نے 204 خیمے، 208 کچن سیٹ، 1125 بستر، 422 ہائیجین باکس، 78 واٹر پمپس اور 70 موٹر پمپ پائپس بھیجے۔ فرانس نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 8 افراد پر مشتمل میڈیکل ٹیم، 4 افراد پر مشتمل نکاسی آب کی ٹیم بھی پاکستان بھیجی۔

اردن نے ایک پرواز پر 500 ٹفن باکس، 16 خیمے، ملبوسات کی 52 اور کمفرٹرز کی 2 گانٹھیں، 350 فوڈ پیکٹس، 15 کمبل، 3 ہزار ابتدائی طبی امداد کٹس، 90 جیری کینز، 102 گدے، 101 تکئیے، 280 ری چارجیبل لائٹس، 31 بےبی فوڈ پیکٹس، 2 کچن سیٹس،179 بستر اور ادویات کے 10 باکس بھی عطیہ کیے۔

ڈنمارک نے ایک پرواز سے 7 پانی صاف کرنے کے یونٹس بھیجے، ترکمانستان نے ایک پرواز سے 40 بیگ آٹا، 60 بیگ دال، 40 بیگ ، 324 پہناوے، 2612 ہائجین باکس، 400 میڈیسن باکس بھیجے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یونیسیف نے 2 پروازوں پر میڈیکل ریلیف آئٹمز، سکول کٹس جبکہ اقوام ادارہ مہاجرین نے 9 پروازیں، عالمی ادارہ خوراک نے 7، ہلال احمر نے 2 پروازیں امداد بھیجی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply