• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوگی کا رام راج۔ جامعہ مسجد کے امام کو زندہ جلانے کی کوشش

یوگی کا رام راج۔ جامعہ مسجد کے امام کو زندہ جلانے کی کوشش

علی گڑہ کے جادورا قصبہ میں پولیس چوکی سے محض تیس میٹر دوری پر واقعہ جامعہ کے امام کو ہفتہ کی رات قریب 10:30بجے زندہ جلانے کی کوشش کی گئی۔

مسجد کے احاطے میں واقع ایک کمرے کے اندر محو خواب امام کو مذکورہ کمرے کا دروازہ باہر سے بند کرنے کے بعدکھڑکی سے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی۔

tripako tours pakistan

امراجالہ کے مطابق ڈر اور خوف کے ماحول میں امام نے خود کو کسی طرح بچاتے  ہوئے اپنے موبائیل فون سے محلے کے لوگوں کو فون کیا‘ جس کے بعد محلے کے لوگ بھاگتے ہوئے پہنچے اور دروازہ کھول کر امام کو باہر نکالا۔کمرے کے اندر بستر ‘ چار پائے اور کتابیں ادھی جل گئی ۔کمرے کے باہر ایک بوتل بھی ملی جس سے پٹرول کی بو آرہی تھی۔ معاملے کی جانکاری ہوتے ہی نگر پنچایت جادورا کے سابق چیرمن منویر سنگھ کے ساتھ کچھ کاروباری اور مسلمانوں مسجد میں پہنچے۔اطلاع ملنے کے ساتھ ہی جادورا چوکی انچارج بھی موقع پر پہنچ گئے۔

اس موقع پر سابق چیرمن پنچایت نے ایس ایس پی راجیش پانڈے سے فون پر بات کی۔امام صابر راجہ جس کی عمر29سال کی ہے بہار کے پورنیا ضلع کے متوطن ہیں‘ جو قریب ایک سال سے جامعہ مسجد میں امام ہیں۔مسجد کے احاطے میں موجود کمرے میں مقیم تھے۔ امام کے مطابق وہ رات قریب 10:30بجے امام کمرے میں کھڑکی کے قریب چار پائی پر آنکھیں موند کر لیٹے تھے۔کھڑکی کے باہر کسی قسم کی آہٹ پر امام نے آواز لگائی ‘ لیکن باہر سے کسی نے آواز نہیں دی۔ اچانک کھڑکی پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی گئی!جس کے بعد وہ خوفزدہ ہوکر دروازے کی طرف لپکے مگر دروازہ باہر سے لگا ہوا تھا۔

Advertisements
merkit.pk

کمرے میں موجود ساز وسامان جل گیا۔امام کے مطابق ان کا آج تک کسی سے کوئی جھگڑ ا نہیں ہوا ہے۔ جانکاری کے بعد سی ائی اور انسپکٹر نے موقع پر پہنچ کر تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ امام کو زندہ جلانے کی کوشش کے واقعہ میں کون ملوث ہے اور کس منشاء کے ساتھ یہ گھناؤنی حرکت انجام دی گئی ہے۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply