• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیلاب متاثرین کی امداد و تقسیم عمل کو شفاف بنانے کیلئے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ تیار

سیلاب متاثرین کی امداد و تقسیم عمل کو شفاف بنانے کیلئے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ تیار

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لئے آنے والی امداد اور اس کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے“ ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ“ تیار کرلیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ کے ذریعےعوام عالمی، وفاقی اور صوبائی سطح پر آنے والی رقوم اور امدادی سامان کے بارے میں براہ راست جان سکیں گے- اس سے یہ بھی معلوم کیا جا سکے گا کہ یہ امدادی سامان کہاں کہاں تقسیم ہوا۔

ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے عوام اور میڈیا کو ہر لمحہ باخبر رکھا جائے گا، وزیراعظم شہبازشریف ڈیجیٹل فلڈز ڈیش بورڈ کی نگرانی خود کریں گے۔

ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا باضابطہ افتتاح پیر کو وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ‘این۔ایف۔آر۔سی۔سی’ میں کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک سمیت اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply