fbpx
  • صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لڑکیوں کو پنجاب سے سعودی عرب بھجوانے والا گروہ گرفتار

لڑکیوں کو پنجاب سے سعودی عرب بھجوانے والا گروہ گرفتار

 فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم میاں بیوی ثمینہ امتیاز اور حسن امتیاز نے خاتون شمیم بی بی کی دو بیٹیوں کو سعودی عرب بھجوایا تھا۔ دونوں ملزمان نے لڑکیوں کو ملازمت پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر پاکستان میں ہی فروخت کر دیا۔

لڑکیاں خریدنے والے ملزمان غیر قانونی طور پر انہیں سعودی عرب لے گئے اور وہاں ان سے مبینہ طور پر فحش کام کرواتے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے گینگ میں ملوث 6 ملزمان میں سے دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply