• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قائداعظم کے سنہرے اُصولوں پر عمل پیرا ہوکر چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے،وزیراعظم

قائداعظم کے سنہرے اُصولوں پر عمل پیرا ہوکر چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 74 واں یوم وفات ہے۔ پوری قوم آج کے دن قائد اعظم کی مسلمانان برصغیر کے حقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد، دوراندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کے لیے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ معاشی مشکلات میں گھرے وطن عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلنجز پر قابو پا کر قائد کےعظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ راستہ دشوار ضرور ہے مگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply