عمران دا لیڈر۔۔حسان عالمگیر عباسی

کچھ احباب سے علیک سلیک ہوئی تو انھوں نے کہا کہ ایک بندے کی خصوصیات کو کچی پینسل کا سہارا چاہیے مطلب وہ حق رکھتے ہیں کہ ان کی اچھائیوں کو سامنے لایا جائے۔ آپ نے زندگی کی غالباً تیس پینتیس بہاریں دیکھ لی ہیں۔ آپ ان بتیس سالوں میں کبھی جیے اور کبھی مرے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں آپ نے آدھی زندگی شبستان کے لیے وقف کی ہے۔ سب سے بہترین خوبی کے مالک آپ ہی ہیں۔ آپ ہمیشہ عزت سے پیش آتے ہیں۔ چھوٹے بڑے کی بالکل تمیز نہیں ہے یعنی سب سے ایک جیسا رحم دلی کا رشتہ ہے۔ آپ اشاروں پہ ناچنے کا حکم نہیں دیتے بلکہ قیادت و سیادت کے نشے میں رہتے ہیں۔ آپ ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ قائد کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ رہنمائی کرتا ہے جیسا کہ آپ میں دیکھا گیا ہے۔ آپ ہمیشہ علاقے کا حق مانگتے ہیں۔ میرے خیال سے نوجوانوں کو سیاست کی لت لگ گئی ہے۔ وہ سیاست کے نام پہ یرغمال ہو رہے ہیں لیکن عمران بھائی اور ہم سب کے عمی بھائی کا ماننا ہے کہ ہمیں حق کے لیے بڑھنا اور اسے چھیننا ہو گا۔ آپ کی زبان اور شہد کا رس الفاظ مترادف میں آتے ہیں۔ آپ بہت ہی زبردست صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

دو نسلیں ہیں۔ آج والی اور کل والی! آپ کا شمار آج والی نسل میں ہے لیکن پچھلی نسل سے بھی خوب واقف ہیں اور جتنا وہ جانتے ہیں ہمارے سیکھنے کے لیے کافی ہے۔ آپ سیاست کو خدمت خلق کی چادر پہنانے کے خواہشمند ہیں۔ آپ کے بارے میں بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے لیکن شاید تھوڑے کو کافی سمجھنا ہی بہتر ہے۔ آپ کو چاہیے کہ نوجوانوں میں نئی روح پھونکنے کا کام کریں اور اپنے حق کے لیے ڈٹنا سیکھائیں اور قیادت و سیادت سنبھالیں اور اگلے مورچوں میں رہیں اور علاقے کی نمایندگی کریں تاکہ آج اور کل محفوظ بنایا جا سکے۔ میرے خیال سے نوجوان دوست بخوبی آپ کی صلاحیتوں کو استعمال میں لا سکتے ہیں۔ آپ اپنی دھیمی چال ڈھال اور عجز و انکساری کی دولت سے لیس ہیں اور یہ خصوصیات جس میں ہوں وہ پتھر کو تکیہ کر دینے کا گر جانتا ہے۔ آپ میں ایک خوبی بدرجہ اتم موجود ہے۔ آپ نہ صرف مسائل سے آگاہی رکھتے ہیں بلکہ ان کا مستقل اور بہترین حل بھی جانتے ہیں۔ مینیجمینٹ سکلز بھی ہیں اور منصوبہ بندی بھی کر لیتے ہیں۔ جھکے سروں کی بجائے انھیں جوڑنے اور سر توڑ کوششوں پہ آپ کا کامل ایمان ہے۔ نوجوانان بقائے باہمی ہیں۔ آپ کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ یونہی مسکراہٹیں بانٹنے والا بنائے رکھے۔ آمین

Advertisements
julia rana solicitors london

تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply