(سو لفظوں کی کہانی ) تعلیم

(سو لفظوں کی کہانی)
تعلیم
میں اپنے استاد صاحب کے پاس گیا
سوال کیا ، استاد محترم !
ہمارے ملک میں تعلیم کے فقدان کی وجہ کیا ہے ؟
ہمارا شمار دنیا کی کم پڑھی لکھی اقوام میں کیوں ہوتا ہے ؟
ہمارے ملک میں گورنمنٹ سکولوں کی بدتر حالت کی وجہ کیا ہے ؟
ہمارے ملک کی پچاس فیصد عوام بنیادی تعلیم سے محروم کیوں رہ جاتی ہے ؟
استاد محترم دو لمحے کیلئے خاموش رہے ۔
پھر بولے ، بیٹا!
جہاں کے حکمرانوں کی توجہ تعلیم کے فروغ کی بجائے سٹرکیں اور آف شور کمپنیاں بنانے پر ہو تو وہاں تعلیم کا یہی حال ہوتا ہے ۔

Facebook Comments

ثقلین مشتاق کونٹا
آپ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد میں کیمیکل انجنیئرنگ کے طالبعلم ہیں۔صحافت سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں ۔ پاکستان کو ایسی ریاست بنانے کے خوہاں ہیں جہاں اللہ کے بعد عوام کی حکمرانی ہو نہ کہ جمہوری آمروں کی آمریت قائم ہو ۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر صحافی برداری عوام میں شعور بیدار کرنا کا بیڑہ اُٹھا لیں تو یہ مشکل کام جلد ممکن ہوسکے گا۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply