• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جڑانوالہ :کیش وین کا ڈرائیور 4 کروڑ 71 لاکھ روپے لے کر فرار

جڑانوالہ :کیش وین کا ڈرائیور 4 کروڑ 71 لاکھ روپے لے کر فرار

جڑانوالہ میں بینک کیش وین کا ڈرائیور 4 کروڑ 71 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا، پولیس کو وین چک 109 کے قریب مل گئی جس کے لاکر کھلے ہوئے تھے تاہم رقم غائب تھی۔

پولیس ترجمان کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کا عملہ بینک میں رقم جمع کروانے گیا، عملے کے برانچ میں جاتے ہی ڈرائیور گاڑی بھگا لے گیا۔ ڈرائیور گوجرہ کا رہائشی ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سی پی او عمر سعید نے ایس پی جڑانوالہ سے واقعےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیش وین کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلیے ناکہ بندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ترجمان سی پی او کے کا کہنا ہے کہ کیش وین کے ڈرائیور سمیت واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا ہے کہ بنک عملہ سمیت سیکیورٹی کمپنی کے عملہ کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply