’’عظیم الشان شہنشاہ‘‘

تاج پوشی کے جشن ختم ہونے میں نہیں آ رہے تھے ۔وہ اپنی شاہی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے بے چین تھا۔
’’شاہی جوتشی کو بلاؤ‘‘۔
سر پر تاج سجاتے بادشاہ نے تالی بجائی۔
جی دنیا کے بے تاج بادشاہ عالی مرتبت!شاہی جوتشی نے کورنش بجا لاتے ہوئے کہا۔
سرخ و سپید بادشاہ نے مخمور نگاہوں سے شاہی جوتشی کی طرف دیکھا،
ہاتھ میں ماچس لہرائی اور کہا۔
مستقبل میں جھانکو ہم اپنے عوام کے لئے کیا کرنے جا رہے ہیں ۔
’’عظیم الشان شہنشاہ ۔۔۔!مستقبل میں جھانکنے، زائچے بنانے کی ضرورت نہیں،
یہ کہانی جنگل سٹوریز بک میں موجود ہے۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply