• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انجلینا جولی کا بریڈ پٹ پر 250 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ

انجلینا جولی کا بریڈ پٹ پر 250 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ

ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی قانونی جنگ ابھی تک جاری ہے، انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ پر 250 ملین ڈالر یعنی 55 ارب 65 کروڑ کا مقدمہ دائر کردیا۔

انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ان کی مشترکہ جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے۔ عدالتی موقف میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور بریڈ پٹ نے مل کر فرانس کے جنوب میں 1300 ایکڑ پر مشتمل مشترکہ جائیداد خریدی اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے کئی گنا سرمایہ کاری کی تھی۔

تاہم بریڈ پٹ نے الگ ہو جانے اور بچوں کی کسٹڈی کے بدلے جائیداد پر قبضہ کر لیا ہے، اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بریڈ پٹ نے اُنہیں خاموش کروانے کے لیے ان سے ایک کانٹریکٹ پر دستخط بھی کروائے تاکہ اُنہیں شادی کی تفصیلات پھیلانے سے روکا جا سکے۔اور اداکار نے مشترکہ جائیداد کے کچھ تعمیراتی کاموں پر کئی ملین ڈالرز بھی خرچ کیے ہیں۔

یاد رہے ہالی ووڈ اسٹارز نے 2004 میں ایکشن فلم مسٹر اور مسز اسمتھ کے سیٹ پر ملاقات کی تھی۔ 10 سال تک ساتھ رہنے کے بعد دونوں نے 2014 میں شادی کی تھی۔ لیکن شادی کے دو سال بعد ستمبر 2016 اس جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

جولی کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے سے قبل بریڈ پٹ کے خلاف بچوں سے ممکنہ بدسلوکی کی تحقیقات کی گئی تھیں تاہم بعد میں انھیں ان الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اداکار بلی باب تھورنٹن اور جونی لی ملر کے بعد جولی کی بریڈ پٹ سے یہ تیسری شادی تھی جبکہ بریڈ پٹ کی فرینڈ اسٹار جینیفر اینسٹن سے علیحدگی کے بعد یہ دوسری شادی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply