• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کپتان اور میں الگ نہیں، بادشاہ بادشاہ ہی رہتا ہے، محمد رضوان

کپتان اور میں الگ نہیں، بادشاہ بادشاہ ہی رہتا ہے، محمد رضوان

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان، بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، لیکن رضوان کا کہنا ہے کہ بادشاہ بادشاہ ہی رہتا ہے۔

محمد رضوان نے الحمداللہ کے ساتھ اپنی ٹوئٹ کا آغاز کرتے ہوئے لکھا کہ ” صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے نہیں ہوتا” ، اسے کپتان کے دور حکومت کا 1156 واں دن ہی شمار کریں۔

انہوں نے لکھا کہ کپتان اور میں الگ نہیں ہیں، بادشاہ بادشاہ ہی رہتا ہے، اور ہم سب ایک ہیں۔ محمد رضوان نے آخر میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کے ساتھ ، محبتوں اور دعاوں کا شکریہ،  انہوں نے ہیش ٹیگ میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

 

یاد رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے ٹی 20 رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک ہزار 155 دنوں تک ٹی 20 کا تاج سرپر سجائے رکھا تاہم اب وہ اس پوزیشن سے محروم ہونے کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن قومی ٹیم کے بہترین بلے باز محمد رضوان نے چھین لی۔ محمد رضوان 815 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بابر اعظم 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply