• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور میں بھانجے کے ہاتھوں ماموں، ممانی سمیت 3 افراد قتل

لاہور میں بھانجے کے ہاتھوں ماموں، ممانی سمیت 3 افراد قتل

لاہور: لاہور کے علاقے مغلپورہ میں چھری کے وار سے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شان نے اپنے ماموں، ممانی اور کزن کو چھری کے وار سے قتل کیا تاہم قتل کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ قتل ہونے والوں میں ثاقب، مریم اور 15 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔

پولیس نے واقعے کے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے لاہور میں تہرے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو قتل کے واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

Advertisements
julia rana solicitors

آئی جی پنجاب نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کر دی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے فوری اقدامات کا حکم دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply