کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک

کینیڈا کے صوبے سسکیچوان میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

کینیڈین پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے شہریوں پر13 مختلف مقامات پر حملہ کیا۔ پولیس نے 2 حملہ آوروں کی شناخت کر لی ہے تاہم ابھی انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

پولیس کا کہنا ہےتاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا اور ان کی لوکیشن یا وہ کس طرف فرار ہوئے اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

پولیس نے ملزمان کی آزاد ہونے کے باعث صوبے کے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری محتاظ رہیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کینیڈین پولیس کی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ فرار ملزمان خطرناک ہیں اور امکان ہے کہ وہ مزید لوگوں پر بھی حملہ کر سکتے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply