سو لفظ: پروں والا جہاز/ذیشان محمود

اماں یہ اس کی آواز آرہی ہے؟
کس کی آواز؟ ایک تو تیرے کان بڑے تیز ہیں۔
اماں وہ جو راشن دیتا ہے۔
پُتر اس نے کل آنا ہے۔ مسجد میں اعلان ہوا تھا۔
نہیں  اماں کیمپ والے نہیں!
اچھا پھر وہ ٹرک والے ہوں گے۔ جاؤ بھاگ کے دیکھو۔
نہیں  اماں! تُو سمجھ نہیں رہی۔
پھر کس کی آواز ہے۔
اماں وہی پروں والا جہاز!
اچھا جاؤ بھاگو۔ دیکھنا کہیں وہ نامراد پھر بورا پانی میں نہ پھینک جائیں۔
اماں میں کیچ کر لوں گا۔
اتنا تو شاہد آفریدی! پچھلے دفعہ بھی سارا آٹا اور راشن گیلا ہوگیا تھا۔

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply