• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغانستان: مسجد میں دھماکہ، امام مجیب رحمان انصاری سمیت 18 افراد جاں بحق، 21 زخمی

افغانستان: مسجد میں دھماکہ، امام مجیب رحمان انصاری سمیت 18 افراد جاں بحق، 21 زخمی

ہرات: افغانستان کے شہر ہرات کی بڑی مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں طالبان کے حامی اور با اثر امام سمیت 18 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ، برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز اور افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے   دھماکہ گزرگاہ نامی مسجد میں جمعے کی نماز سے پہلے ہوا جس میں امام مسجد مجیب رحمان انصاری سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ہرات پولیس کے ترجمان محمود رسولی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کئی شہریوں اور گارڈز سمیت امام مسجد مجیب رحمان انصاری جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

 

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو سزا دی جائے گی۔

 عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ یا تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 واضح رہے کہ دو دن قبل 31 اگست کو افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلا اور طالبان کی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply