• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کوششیں جاری، 200 ہیلی کاپٹرز کا ریسکیو آپریشن

پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کوششیں جاری، 200 ہیلی کاپٹرز کا ریسکیو آپریشن

پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کوششیں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کےلئے 200 ہیلی کاپٹرز نے پرواز بھری۔

ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب متاثرہ علاقوں میں راشن اور ادویات بھی پہنچائی گئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1991 پھنسے افراد کو نکالا گیا، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 162 اعشاریہ 6 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا ہے، اب تک 50 ہزار سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں 147ریلیف کیمپ 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ملک بھر میں امدادی سامان جمع کرنے کےلئے 221 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، اور ان پوائنٹس پر1350 ٹن سے زائد خوراک،ادویات اور دیگر غذائی اشیاء جمع کی گئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply