• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیلاب متاثرین کی امداد، چین سے جہاز سامان لے کر کراچی پہنچ گیا

سیلاب متاثرین کی امداد، چین سے جہاز سامان لے کر کراچی پہنچ گیا

کراچی: چین سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر جہاز کراچی پہنچ گیا۔

سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کا جہاز کراچی پہنچنے کے بعد چینی سفیر نے کہا کہ چینی حکومت کو پاکستان میں سیلاب متاثرین سے مکمل ہمدردی ہے اور چین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ہزار خیمے دیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان تمام موسموں میں اسٹرٹیجک شراکت دار ہیں جبکہ چین کی جانب سے مزید امدادی سامان جلد پاکستان پہنچ جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ چین نے مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور چین کی جانب سے امدادی سامان کی آمد پر مشکور ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے بروقت اور انتہائی ضروری امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔

  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply