اِسی بدمعاش جرائم پیشہ امیر شخص کا بیٹا “جائرڈ کشنر” اپنے والد سے دو قدم آگے ہے. جب چارلس جیل میں تھا تو یہی جائرڈ کشنر اپنے والد کی کمپنی کا مالک تھا، سارا کاروبار یہی نوجوان چلا رہا تھا. اسرائیل مشرق وسطٰی اور فلسطین میں جتنی آبادکاری کر رہا ہے اُس کا سارا ٹھیکہ جائرڈ کشنر کی کمپنی کے پاس ہے. موجودہ وائٹ ہاؤس میں مشرق وسطٰی کے حوالے سے تمام پالیسیوں میں یہی جائرڈ کشنر ہی مختیارِ کل ہے. امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اسی صاحب موصوف کی بیوی ہیں. جائرڈ نہ صرف صدر ٹرمپ کا داماد ہے بلکہ امریکی صدر کا سنیر مشیر بھی ہے. کشنر کمپنیز کے علاوہ جائرڈ امریکہ کے مشہور میڈیا گروپ “آبزرور میڈیا” کا مالک ہے اور نیویارک آبزرور کا پبلشر بھی ہے. ٹرمپ کی صدارتی انتخابات کی ساری کمپین اور میڈیا سٹرکچر بھی جائرڈ کے ہاتھوں میں تھا.
اسرائیلی آبادکاری کا موجودہ اکثریتی ٹھیکہ جائرڈ کشنر کے پاس ہے. جائرڈ چاہتا ہے کہ اِس آبادکاری کو جتنا ممکن ہو وسیع کیا جائے اور آبادکاری کی رفتار تیز کی جائے تاکہ منافع کی شرح نہ صرف بڑھ جائے بلکہ بےپناہ ہو جائے. جس کے لئے اُس نے اسرائیلی حکام کے ساتھ یروشلم کو اپنا دارالحکومت بنانے کا منصوبہ بنایا ہے. اسرائیلی حکام نے آبادکاری کے ٹھیکے کے بدلے جائرڈ سے امریکی صدر کی توثیق طلب کی جو ٹرمپ نے بالآخر دے دی حالانکہ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور وزیر دفاع جیمزمیٹس اِس اقدام کے خلاف تھے مگر امریکی صدر کے لیے داماد کا منافع زیادہ اہمیت کا حامل ہے.
یقیناً اس فیصلے پہ عملدرآمد صرف نام کا باقی ہے کیونکہ یروشلم کا 86 فیصد حصہ پہلے ہی اسرائیل کے قبضے میں ہے. پوری دنیا کے مسلمان ممالک کے سربراہان اپنی اپنی عوام کو “ٹھنڈا” رکھنے کے لئے مذمتی بیان دے رہے ہیں اور او آئی سی کے اجلاس وجلاس کریں گے. یہ تمام معاملات چلتے رہیں گے. احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا. پوری دنیا میں نئی بےچینی اور بےقراری پیدا ہو جائے گی. دوسری جانب نئی بڑی بڑی دکانداریاں بھی جنم لیں گی. مسلمانوں کو یہودی انسانوں اور یہودیوں کو مسلمانوں سے نفرت سیکھائی جائے گی. دنیا ایک بار پھر نفرت کی زد میں آ کر جنگوں کی ہولناکی کا سامنا کر سکتی ہے.
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں