مخلوق خدا کی خدمت ، عظیم نعمت، عظیم عبادت ہے

مخلوق خدا کی خدمت ، عظیم نعمت، عظیم عبادت ہے
خصوصی رپورٹ،عامراحمدعثمانی
مخلوقِ خدا کی خدمت جس عنوان سے بھی ہو عظیم نعمت کے ساتھ عظیم عبادت ہے۔، مفتی تقی عثمانی
قرآن وحدیث میں اللہ کی مخلوق کی خدمت کو جتنی عظیم عبادت قرار دیا گیا ہے وہ شاید دنیا کے کسی اخلاقی نظام میں اس طرح موجود نہ ہو،امہ ویلفئیر ٹرسٹ کا دنیا کے ستائیس ملکوں میں بلاامتیاز رنگ ونسل مخلوقِ خدا کی خدمت کرنا گراں قدرکارنامہ ہے۔عدنان کاکاخیل،فاروق ستار،فردوس شمیم ودیگر کا خطاب
خدمت خلق، مخلوق خدا کی خدمت جس انداز اور جس عنوان سے بھی ہو وہ نہ صرف یہ کہ ایک عظیم نعمت بلکہ ایک عظیم عبادت بھی ہے، جس کے برابر کوئی اور نفلی عبادت نہیں ہوسکتی۔ قرآن وحدیث میں مخلوق خدا کی خدمت کو بہت عظیم عبادت قرار دیا گیا ہے اور اس کی جو ترغیب دی گئی ہے وہ ترغیب دنیا کے کسی بھی اخلاقی نظام میں اس طرح سے موجود نہیں، ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ریٹائرڈجسٹس مفتی محمد تقی عثمانی نے امہ ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام نوشہرہ امہ اکیڈمی میں منعقدہ بریل قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کسی مسلمان کی داد رسی کرکے اس کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشی کے آثار پیدا کرنا ایک مسلمان کے لئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے، امہ ویلفئیر ٹرسٹ کے بانیان وذمہ داران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ آج کی تقریب میں شرکت سے دلی خوشی اور دلی اطمینا ن نصیب ہوا کہ امت میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو نچلے طبقات کے ساتھ معاونت میں پیش پیش ہیں۔مفتی عدنان کاکاخیل کا کہنا تھا ایسا نہیں کہ خدا کی راہ میں مال لگانے سے مال کم ہوجائیگا بلکہ اس بات میں کوئی شک نہیں جتنا کوئی اللہ کے راستے میں خرچ کرتا ہے اس کا اجر دنیا وآخرت میں اسے ضرور ملتا ہے، امہ ویلفئیر نے مخلوق خدا کی خدمت کا بیڑا اٹھا بہت بڑی ذمہ داری سنبھالی ہے جس کا یقینی اجر انہیں دارین میں نصیب ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق امہ ویلفئیر ٹرسٹ اس وقت پوری دنیا کے ستائیس ممالک میں بلا امتیاز رنگ ونسل اپنی خدمات بحسن وخوبی انجام دے رہا ہے۔پاکستان میں امہ ویلفئیرکے رننگ اداروں میں امہ اکیڈمی نوشہرہ، امہ سنٹر فار ڈس ایبلڈ راولپنڈی، امہ سنٹر فار بلائنڈ راولپنڈی، بریل قرآن پروجیکٹ، امہ ڈائلاسز سنٹر، حفظ سپانسر شپ، مساجد کی تعمیر، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نومسلموں کی اعانت سمیت بیسیوں ایسے پروجیکٹس ہیں جن پر مستقل کام جاری ہے۔
حال ہی میں ملک وبیرون ملک امہ ویلفئیر کی جانب سے غرباء ومساکین میں ونٹر کٹس تقسیم کی گئیں،جن میں سے صرف شہر کراچی میں تقسیم کی گئی 500کٹس کی مالیت 75 لاکھ روپے تھی۔ ایک ونٹر پیکج میں موجودہ سامان کی مالیت پندرہ ہزارروپے تھی۔ کراچی میں تقسیم کی جانے والی کٹس میں سے ڈیڈھ سوپیکجز ڈسیبل سینٹر نمائش چورنگی، ستر سوفرون لان کلفٹن، سو جامعہ حنفیہ بلدیہ ٹاون، سو ریڑھی گوٹھ ابراہیم حیدری ملیر اور اسی پیکجز دعا کیٹل فارم ماڑی پور روڈ پرمستحقین میں تقسیم کئے گئے۔ڈسیبل سینٹر نمانش چورنگی پر مستحقین میں ونٹر کٹس تقسیم کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ امہ ویلفئیر ایک قابل اعتماد ادارہ ہے جو علماء واہل علم کی سرپرستی میں اپنا کام جاری رکھے ہوا ہے، پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم کاکہنا تھاامہ ویلفئیر کی خدمات قابل تحسین ہے ، مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اور اللہ کے بندوں سے بھلائی کرنا ہی مسلمان کی ذمہ داری ہونی چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بھی امہ ویلفئیر کے ساتھ خیر کے اس کام میں شانہ بشانہ رہیگی۔اس موقع پر امہ ویلفئیر ٹرسٹ سندھ کے ریجنل ڈائکریکٹر فضل سبحان، سرپرست وذمہ دار قاری شمس الرحمان، رکن شوری قاری سیف الرحمان ، منیجر کراچی تنویر عزیز سمیت فشریز منسٹر محمد علی ملکانی،ایم این اے ڈاکٹر نگہت، کشور زہرا اوررمیزراجہ جونئیر سمیت کئی مذہبی،سیاسی وسماجی رہنماوں نے شرکت کی اور ویلفئیرکے فلاحی ورفاہی کاموں کو سراہنے کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Facebook Comments

مہمان تحریر
وہ تحاریر جو ہمیں نا بھیجی جائیں مگر اچھی ہوں، مہمان تحریر کے طور پہ لگائی جاتی ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply