برٹش گیس نے انرجی سپورٹ فنڈ قائم کردیا

برٹش گیس نے ایک انرجی سپورٹ فنڈ قائم کیا ہے۔ جس میں انہوں نے ہر چھ ماہ بعد اپنے منافع کے دس فیصد حصہ کو صارفین کے  بلوں میں ادائیگی کی مد میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت بارہ ملین پاؤنڈ اس فنڈ میں جمع کرائے جا رہے ہیں اور عوام کو ڈھائی سو پاؤنڈ سے لے کر ساڑھے سات سو پاؤنڈ کی گرانٹ دی جائے گی، جس کی اوسطاً رقم ساڑھے پانچ سو پاؤنڈ ہوگی۔ یہ یوکے کے کسی بھی انرجی سپلائر کا سب سے بڑا والنٹری ایڈ پیکج ہے۔ جن افراد کی سیونگ 1000£ پاؤنڈ سے کم ہے اور جن کو منی ایڈوائس ایجنسی کی طرف سے لیٹر موصول ہوا ہے وہ اس گرانٹ کے اہل قرار پائیں گے مگر اس کے لیے صارفین کو برٹش گیس کی ویبسائٹ پر جا کر درخواست دینا ہوگی اور تمام دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مترجم /فرزانہ افضل
سورس:بی بی سی نیوز

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply