• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ: کروڑوں سال پرانے ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات دریافت

امریکہ: کروڑوں سال پرانے ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات دریافت

امریکی ریاست ٹیکساس میں خشک سالی کے باعث دریا سوکھنے کے بعد 11 کروڑ 30 لاکھ سال پرانے ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے ڈائنوسار ویلی اسٹیٹ پارک میں دیوقامت جانور کی ویڈیو پال بیکر نامی شخص نے بنائی۔

یہ قدموں کے نشان پانی کے اندر تھے لیکن خشک سالی کی وجہ سے پالوکسی دریا کا پانی سوکھ گیا۔

ماہرین نے دریا کے دوبارہ بھرنے سے قبل ہی ڈائنوسار کے قدموں کی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پارک اتھارٹی نے کہا کہ بارش اور دریا کی وجہ سے یہ نشانات دوبارہ دفن ہو جائیں گے لیکن ہم انہیں محفوظ کر کے رکھیں گے۔

Facebook Comments

اسما مغل
خیالوں کے سمندر سے چُن کر نکالے گئے یہ کچھ الفاظ ہی میرا تعارف ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply