سٹی ٹریفک پولیس لاہور تعلیمی قابلیت میں سبقت لے گئی

سٹی ٹریفک پولیس لاہور تعلیمی قابلیت میں پنجاب بھر کی ٹریفک پولیس پر سبقت لے گئی۔

پنجاب پولیس کے ٹریفک ونگ میں سولہ سال قبل شہر لاہور کی ابتر ٹریفک صورتحال اور پولیس رویوں میں مثبت تبدیلی کےلئے ٹریفک وارڈنز سروس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس میں گریجویشن مکمل کرنے والے ٹریفک وارڈنزکو بھرتی کیا گیا۔

جو مال روڈ، جیل روڈ، ملتان روڈ، کینال روڈ، شوکت خانم روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، شوکت خانم روڈ سمیت شہرکی مین شاہراہوں کو ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کےلیے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس کے اسی فیصد جوانوں نے ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی میدان میں کوشش جاری رکھی ایک خاتون نے پی ایچ ڈی ، ایک سو سینتیس نے ایم فل اور پندرہ سو سے زائد جوانوں نے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔

پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی واحد لیڈی ٹریفک وارڈن سلمیٰ غنی نے بتایا کہ اسکا خواب تھا کہ وہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرے لیکن ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ پڑھائی کرنا بہت مشکل تھا سڑکوں پر دن بھر ڈیوٹی کے بعد اتنی تھکاوٹ ہوجاتی تھی کہ پڑھائی کرنے کو بالکل دل نہیں کرتا تھا اس کے باجود میں نے ہمت نہیں ہاری اور دن رات محنت کرتے ہوئے پہلے ایم فل اور پھر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔

پنجابی میں ایم فل کرنے والے ٹریفک وارڈنز گلباز احمد نے بتایا کہ اسکا شوق تھا کہ وہ تعلیم حاصل کرے لیکن وسائل زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے اسے مجبور نوکری کرنا پڑی لیکن اس کے باوجود نوکری کے ساتھ اپنی پڑھائی جاری رکھی دن میں یونیورسٹی جانا پھر سڑکوں پر ٹریفک کو کنٹرول کرنا بہت مشکل تھا۔

سرکل انچارج مال ون انسپکٹر اسد جعفری نے بتایا کہ وہ تعلیم یافتہ ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب وہ سڑکوں پر قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو روک کر چالان کرتے ہیں تو انکا رویے سے شہری بہت متاثر ہوتے ہیں۔

ریاضی میں ایم فل کرنے والے کانسٹیبل سجاد نے بتایا کہ وہ بھی پڑھنا چاہتا تھا لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے اسے نوکری کرنا پڑی۔ سجاد کہتا ہے کہ وہ آگے بھی تعلیم جاری رکھے گا اور ریاضی میں پی ایچ ڈی ضرور مکمل کرے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی نے بتایا کہ اس وقت تین ہزارسے زائد ٹریفک وارڈنز میں سے ایک سو سینتیس وارڈنز ایم فل ڈگری ہولڈرز ہیں، جبکہ ایک ٹریفک وارڈن نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی ہوئی ہے، منتظر مہدی نے بتایا کہ ٹریفک وارڈنز پاکستان بھر میں کسی بھی فورس میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں، منتظر مہدی کا کہنا تھاکہ وارڈنز نے فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی ، انگلش لڑیچر، ایل ایل ایم، اکنامکس، میتھیمٹکس، کریمنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز، سوشیالوجی، ماس کمیونیکیشن، اردو، اسلامک اسٹڈیز، پنجابی اور پولیٹیکل سائنس سمیت دیگر مضامین میں ایم فل کئے ہوا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر منتظر مہدی نے بتایا کہ ایم فل کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو محکمہ کی جانب سے ہرماہ پانچ ہزار روپے جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو دس ہزار روپے الاونس دیا جارہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمہ کی طرف سے سے انکی اعلی تعلیمی قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے الاونسسس میں اضافہ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، علاوہ ازیں وارڈنز کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے میں مکمل سپورٹ کی پیشکش کی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply