• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک تیز کر دی، نواز کے بعد اب شہباز شریف نشانہ

پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک تیز کر دی، نواز کے بعد اب شہباز شریف نشانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی حکومت مخالف تحریک کو مزید فعال کرتے ہوئے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرہ ڈال رکھا ہے اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ ماڈل ٹاﺅن میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن ظلم کی ایک بدترین مثال ہے، اب ہم شہباز شریف کو مزید برداشت نہیں کریں گے اور ان کیخلاف سڑکوں پر نکلیں گے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد میرا خیال نہیں ہے کہ انہیں پنجاب میں ہتھکڑیاں لگ سکتی ہیں لیکن میرا یقین ہے کہ انہیں سزا ضرور ملے گی۔ اس وقت پاکستان پر 56 ارب روپے قرض کا بوجھ لاد دیا گیا ہے، موجودہ حکومت کا دور اقتدار ملک کیلئے بدترین تھا، اب پاکستان پیپلز پارٹی اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔ آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ علامہ صاحب سے ہماری پرانی وابستگی ہے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے جہاں ضرورت ہوئی اپنی آواز اٹھائی ہے، ہم علامتی طور پر طاہرالقادری کے اصولی موقف کیساتھ ہیں، علامہ صاحب سے کوئی سیاسی ڈیل نہیں کی، اگر علامہ صاحب سیاسی ڈیل کا کہیں گے تو کر لیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا مزید کہنا تھا کہ طاہرالقادری کنٹینر پر بیٹھنے کیلئے اگر مجھ سے مطالبہ کریں گے تو میں بھی ان کے شانہ بشانہ چلوں گا، اس وقت پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے اور ہم نے اس دہشتگردی کے شہادتیں دی ہیں ملک کے تمام موجودہ مسائل کو صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات ہے یورپ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک نے مذمت کی ہے، ہم پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر اس حوالے سے آواز بلند کریں گے۔ آصف علی زرداری نے اس حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری شجاعت حسین، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی، جے یو پی نورانی کے پیر معصوم نقوی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی رابطوں کا پروگرام بنا رکھا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply