پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے روکا ہوا ہے۔ عمران خان کے خلاف کیس ہی جعلی ہے،وہ واحد شخص ہے جس کی آواز ملک بھر میں سنی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف عمران خان کے قد کے لیڈر نہیں ہے، عمران خان کے چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔انہیں گرفتار کریں تو عوام باہر نکلیں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ تنقید کو برداشت کیا جانا چاہیے، اداروں سے نہیں افراد سے مایوس ہوتے ہیں، تحریک انصاف کی اسٹبلشمنٹ ہمارے ورکرز ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف مقدمے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ دہشتگردی کیس میں گجرات میں گرفتار ہو جائیں گے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں